فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی 9 مئی کے مقدمات میں فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 4 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے انہیں کو 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں۔