الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 27 کیچ 3 سے رکنِ بلوچستان اسمبلی برکت رند کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کر دی گئی۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے برکت رند کے خلاف دائر درخواست خارج کی۔
جمیل دشتی نے پی بی 27 کیچ سے برکت رند کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
برکت رند کی ٹریبونل میں پیروی امان اللّٰہ کنرانی، کامران مرتضیٰ اور قاضی نجیب نے کی۔