کیپٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو 4 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قید کی سزا کے ساتھ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے حملہ آور مائیکل اسپارکس پر 2 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد مائیکل اسپارکس کو 3 سال تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ مائیکل اسپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بے نظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔
مائیکل اسپارکس کو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں موجود ہونے پر کئی معمولی جرائم میں بھی قصور وار قرار دیا گیا۔