آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت دانوں نے مشورے دے کر ملک تباہ کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کر کے تاجروں نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ تاجروں کی ہڑتال ہے کسی جماعت کی نہیں، حکومت کا ویلیو ایشن ٹیبل قابل عمل نہیں ہے۔ ویلیو ایشن ٹیکس واپس لیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت اخراجات کم کریں، آئی ایم ایف کے نام پر بےوقوف بنا رہے ہیں۔ ہر وزیر اعظم کہتا ہے ایف بی آر چوری کرتا ہے، ودہولڈنگ ٹیکس اشیائے خورونوش پر لگا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو 22 ہزارمیگا واٹ بجلی چاہیے، جتنے یونٹ بجلی استعمال ہو اتنا بل لیا جائے، لیکن ہم سے بل 44 ہزار میگاواٹ کا لیا جا رہا ہے۔ ہم 6 ماہ سے کہہ رہے تھے کہ بات کی جائے لیکن مری میں تاجروں کی دکانیں گرائی جارہی ہیں، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔
اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ریلیف دیا وزیرِ اعظم نے بجلی میٹر پر ہزار روپے کرایہ لگا دیا، ممبران اسمبلی کو ڈیولپمنٹ فنڈ دیا تو ہم احتجاج کریں گے۔