صوبائی وزیر سردار محمد بخش کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کی آٹو میشن اور ڈجیٹلائزیشن ضروری ہے۔
وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش کا دورہ کیا۔
محمد بخش مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ترقی پزیر ممالک کو درپیش اہم چیلنج ہے، زرعی شعبے کی آٹو میشن اور ڈجیٹلائزیشن ضروری ہے، سندھ حکومت زرعی شعبے کے مسائل حل کرنے پرکام کر رہی ہے۔
اس دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کا اور ناصر شاہ صاحب کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے نام چل رہا ہے؟
وزیرِ زراعت سندھ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ناصر شاہ میرے بڑے بھائی ہیں مگر وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا امکان نہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ ایک پیج پر ہیں اور وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔