پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پانی میں مدھانی کی عملی شکل بن چکی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مالی خلفشار کے کا شکار ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروہوں اور موقع پرستوں میں گھری پی ٹی آئی اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے۔
پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی وزارت اعلیٰ بچانے کےلیے اپنے وزیروں اور مشیروں کے درپے ہوچکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبوں میں الگ الگ فرنچائز کھل چکی ہیں، پی ٹی آئی کے اسلام آباد اور لاہور کے جلسے اعلانوں اور نئی تاریخوں تک محدود رہیں گے۔