فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
راملہ سے عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنگ سنگین اور خطرناک نتائج کی طرف لے جانے والا عمل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی آپریشن میں 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے۔