نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو ایک روپے 91 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں 15 اگست کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست جمع کروائی تھی۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا نے درخواست پر 28 اگست 2024ء کو سماعت کی، سی پی پی اے نے اپنی اپیلی کیشن میں صفر اعشاریہ 31 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے، جو ستمبر کے بلوں میں لاگو ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اگست کے بلوں میں صارفین نے 2 اعشاریہ 56 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ادا کی ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 اعشاریہ 87 روپے کی کمی متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 1 اعشاریہ 91 روپے فی یونٹ کا متوقع ریلیف ملے گا۔