پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملتان میں 109، خانیوال اور خان پور میں 48، چکوال میں 45، بہاولنگر میں 44، کوٹ ادو میں 42، بھکر اور ضلع لیہ میں 35، ساہیوال میں 33، بہاولپور میں 30، قصور اور اوکاڑہ میں 24، مری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، فیصل آباد میں 20، راولپنڈی میں 18، منڈی بہاء الدین میں 16 اور جھنگ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 13، جوہر آباد میں 12، جہلم میں 11، نور پورتھل اور شیخو پورہ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں 8، حافظ آباد اور منگلا میں 8، سرگودھا میں 4، اٹک، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 1 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 45 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل 31 اگست تک جاری رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ31 اگست تک ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رود کوہیوں میں سیلابی ریلوں کے آنے کا بھی خدشہ ہے اور بڑے شہروں میں اربن و فلیش فلڈنگ بھی متوقع ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کےمقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔