ملک گیر تاریخی ہڑتال پر تاجر رہنماؤں نے ردعمل دے دیا اور کہا کہ ملک کی تاریخ کی یہ پہلی ہڑتال تھی، جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا کہ ملک کی تاریخ کی پہلی ہڑتال جس کی مخالفت نہیں ہوئی، کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال آغاز ہے، آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے دیں گے۔
صدر الیکٹرانک ڈیلرز محمد رضوان نے کہا کہ یہ تاجروں کی ہڑتال تھی، سیاسی جماعتوں نے حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال کامیاب رہی، جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم تاجر دوست کے نہیں تاجر دشمن اسکیم کے خلاف ہیں۔