کراچی میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 9 سالہ بچی گنگا کی بوری بند لاش 25 اگست کو صدر لکی اسٹار سے ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار بچی کے قتل میں ملوث نکلا، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹرمینل کے دیگر دو چوکیداروں سے ملکر بچی کے ساتھ زیادتی کی، پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزم کا ڈی این اے بھی لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ للی برج کے قریب کی رہائشی تھی، جس کا تعلق باگڑی قوم سے تھا