کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار راستے میں ہی اتر گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے میں آپریشن کیلئے جانے والے 160 اہلکاروں میں سے 25 لوگ راستے میں بس سے اتر کر غائب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق فاروق آباد کانسٹیبلری سے 160 اہلکار رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کیلئے بھیجے گئے لیکن ظاہر پیر انٹرچینج پر 25 اہلکار پولیس بس سے اتر کر غائب ہو گئے،ان کو لے کر جانے والے انچارج نےان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
دوسری جانب ڈی پی اورحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے واپس آنے والے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں، محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہتا ہے فی الوقت کوئی ملازم غیر حاضر نہیں پایا گیا ہے، کچے میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔