غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ حملے جاری ہیں، خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوچکے۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
جنین، تلکرم اور طوباس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور قطر میں جاری ہے۔
اسرائیلی وفد آج دوحہ پہنچے گا، اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والا مذاکرات کا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔