امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 92 امریکی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں، یہ پابندیاں امریکا کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔