کراچی میں سی ویو نشان پاکستان کے قریب ڈبل کیبن گاڑی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق ڈبل کیبن ایک گاڑی اور رکشے سے ٹکرائی، حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گاڑی خاتون چلارہی تھی اور بیٹا بھی اسکے ساتھ تھا، حادثے میں دونوں محفوظ رہے۔