ڈھاکا (اے ایف پی) بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے ملک کی سب سے بڑی جماعت جماعت اسلامی پر سےاسکے طلبہ ونگ سمیت پابندی ہٹا دی، جو معزول مطلق العنان شیخ حسینہ واجدکی حکومت کے آخری دنوں میں لگائی گئی تھی۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے یکم اگست 2024کے گزشتہ حکم کو منسوخ کر دیا ہے ،جس میں بنگلا دیش کی جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی گئی تھی،یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہو جائیگا۔ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس نے طلبہ ونگ اسلامی چھاترو شبر سمیت جماعت پرسے پابندی ہٹا دی ہے کیونکہ اسکا دہشت گردی اور تشدد میں ملوث ہونیکا کوئی خاص ثبوت نہیں ملا۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کیساتھ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔