لاہور (آئی این پی ) اسپیشل کسٹم کورٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ آسیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔ لاہور کی اسپیشل کسٹم کورٹ میں ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل کسٹم کورٹ کے جج رائے یاسین شاہین نے مقدمہ کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے ملزمہ سے رنگے ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔