کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ جس میں 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ایونٹ کا شیڈول کے مطابق12 ستمبر ، وولوز بمقابلہ پینتھرز۔13 ستمبر، اسٹالیئنز بمقابلہ لائنز۔14 ستمبر ، ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز15 ستمبر ، وولوز بمقابلہ اسٹالیئنز16 ستمبر ، لائنز بمقابلہ پینتھرز17 ستمبر، ڈولفنز بمقابلہ وولوز۔19 ستمبر ، اسٹالیئنز بمقابلہ ڈولفنز۔20 ستمبر ، لائنز بمقابلہ وولوز۔21 ستمبر، پینتھرز بمقابلہ اسٹالیئنز22 ستمبر، لائنز بمقابلہ ڈولفنز۔24 ستمبر کوالیفائر، 25 ستمبر ایلیمینیٹر ون ،27 ستمبر ، ایلیمینیٹر ٹو ۔29 ستمبر کو فائنل ہوگا۔