اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہےجس سے ملک میں انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئیگی، پی ٹی اے نے خبردار کردیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اکتوبر تک سست رہے گی،،پی ٹی اے کی طرف سے انٹرنیٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو اے اے ای – 1اور ایس ایم ڈبلیو4 میں خرابی ہے سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے تاہم ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔