میران شاہ (نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان تحصیل شیواہ میں زیر تعمیر ہسپتال میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس سے ہسپتال کو جزوی نقصان پہنچا ہے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شدت پسندوں نے بارودی موادرات کی تاریکی میں نصب کیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل شیواہ کی علاقے شہیدان گاؤں میں ماڑی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم بارودی مواد دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد نامعلوم شدت پسندوں نے رات کے وقت نصب کیا تھا ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔