اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی ۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کریں گے۔
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی۔
کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کے لیے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی اور معلوماتی سٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت پاکستان کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔