صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے 5863 سرکاری اسکول اب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلیں گے۔
رانا سکندر حیات نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک پرائیوٹ اسکول پارٹنرشپ کا انتخاب ایک ہزار قابل طالب علموں کی مشاورت سے کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد کم تھی وہ بھی پارٹنر شپ کا حصّہ ہیں وہاں اب منیجمنٹ اور اساتذہ نئے ہوں گے اور ان اسکولوں کے اساتذہ کو دیگر اسکولوں کی خالی سیٹوں پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ 3 سال کے لیے ہو رہی ہے، اس منصوبے سے 18 لاکھ سے زائد بچوں کو اسکولوں میں لایا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے پہلے مرحلے میں 3650 سکولوں کے لیے دستخط ہوئے۔