جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آگ لگانے کے الزام میں فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیول سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹری پلانٹ میں جون میں خوفناک آگ سے 23 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق تفتیش کےدوران کمپنی میں سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی کے شواہد ملے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیٹری پلانٹ کی آگ حالیہ برسوں میں جنوبی کوریا کی بدترین آفات میں سے ایک تھی۔