بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے لیے خریدی گئی نئی رینج روور کار کی تصویر شیئر کی۔
بتایا جاتا ہے کہ شیرا نے یہ پرتعیش کار ایک کروڑ چالیس لاکھ (بھارتی روپے) میں خریدی ہے۔
واضح رہے کہ شیرا کو سلمان خان کے ساتھ انکے قریبی تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
باوجود اسکے کہ شیرا اپنی شہرت اور کامیابی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں لیکن پھر بھی انھوں نے خود کو سلمان خان کی حفاظت کےلیے وقف کر رکھا ہے۔
وہ 1995 سے سلو بھائی کے باڈی گارڈ ہیں اور انٹر نیشنل ٹورز میں بھی وہ سلمان خان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
شیرا کی کار کی تصویر پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ اور پرمزاح کمنٹس کیے ہیں۔ کسی نے مبارکباد دی تو کسی نے کہا شیرا بھائی مجھے بھی اپنا گارڈ رکھ لو، اسی بہانے ایک چھوٹی موٹی گاڑی میں بھی رکھ لوں گا۔