خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس کے دوران صوبائی اسمبلی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمات میں مطلوبہ ثبوت کی کمی تھی۔
قرار داد کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عمر71 سال ہے، انہیں صحت کے خطرات کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ان کی جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
قرارداد کے مطابق مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے اور انکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔ قرارداد میں فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی گئی۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے استحصال کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
جرمنی میں افغان شہریوں کی پاکستانی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔