دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان آغا اور صائم ایوب کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد بھی دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہیں۔فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے. دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ملک میں جاری مون سون کی حالیہ بارشوں کے پیش نظر روالپنڈی میں کل ہونے والا میچ بارش سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔