ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑیخوشخبری آگئی ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے اور پرائیویٹ سیکٹر راس لاجسٹک کے اشتراک سے راولپنڈی سے کراچی کے لیے سرسید ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین یکم ستمبر راولپنڈی سے دن 13:30 بجے روانہ ہوگی. ٹرین براستہ جہلم، گجرات، وزیرآباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد خانیوال، روہڑی، اور حیدرآباد سے ہو کر اگلے دن کراچی پہنچے گی۔ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ساتھ اےسی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاسز لگائی گئی ہیں۔