اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک ’’پیکیج ڈیل‘‘ پر بات ہو رہی ہے جس میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔
ان ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہوسکتی ہے۔