کراچی میں کمسن بچوں کو ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزمان اصغر اور فرید واردات کے وقت بچے کو موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھاتے تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ ملزمان نے یوسف پلازہ کی حدود میں انڈوں کی دکان پر واردات کی تھی، واردات کے وقت بھی ملزمان معصوم بچے کو ساتھ بٹھا کر لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مبینہ ٹاؤن کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔