جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پولیس اٹھا کر لے گئی۔
اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ریاض احمد کی اہلیہ صوفیہ حسنین نے بتایا کہ شام پانچ بجے یونیورسٹی سے فون آیا کہ ڈاکٹر ریاض یونیورسٹی نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں یونیورسٹی ملوث ہے کیونکہ ریاض یونیورسٹی کے کام سے نکلے تھے، بہادرآباد تھانے میں شور مچانے پر شوہر سے ملاقات کروائی گئی۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ریاض کی حالت ٹھیک تھی، بتایا کہ انہیں ٹیپو سلطان روڈ سے اٹھایا گیا تاہم اب ریاض اور ان کی گاڑی کو بہادر آباد تھانے سے کہیں اور لے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا ہے کہ پروفیسر ریاض کو ابھی کچھ دیر میں چھوڑ دیا جائے گا، پروفیسر ریاض سے کچھ ویریفکیشن کرنا تھیں۔