وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔