پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر اور سیکریٹری کو ٹی اے ڈے کی مد میں کتنی رقم ملتی ہے، تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف صدر کو بیرون ملک کے دورے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر 500 ڈالرز ملتے ہیں جبکہ سیکریٹری کو 450 ڈالرز ملتے ہیں۔
پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف کو 2 بیرون ملک دوروں کےلیے تقریباً 92 لاکھ 59 ہزار روپے ملے۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا اور نیشنز کپ میں دونوں عہدیداران ہالینڈ اور پولینڈ بھی گئے جبکہ انہوں نے 17 دن ملائیشیا اور 10 دن نیشنز کپ کےلیے قیام کیا۔
پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق 33 ہزار 250 ڈالر پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری کو ملے، یہ پالیسی گزشتہ کئی برس سے ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ انتظامیہ نے ڈیلیز کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، فیڈریشن کے عہدیداران اضافی نہیں رولز کے مطابق رقم لے رہے ہیں۔