کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر فخر زمان چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے وطن واپس آرہے ہیں اس لئے وہ سی پی ایل مکمل نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے انہیں این او سی دینے کے بعد کہا ہے کہ وہ چیمپئینز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل واپس آجائیں۔ اعظم خان کے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کسی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس لیول اعظم خان کے لیے رکاوٹ بن گیا ہے۔