دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلا دیش نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 10 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا۔
پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑی 26 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ
دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔