گوجرخان ( عامروزیرملک) آئیسکو گوجرخان کے پانچ اہلکار ایک کروڑ سے زائد رشوت دیتے ہوئے گرفتار ایف آئی اے کی گوجرخان میں بڑی کارروائی ،آئیسکو کے 5 اہلکاروں کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں ایک کروڑ سے زائد رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرخان 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کیلئے ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھاجن کو آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی اور آگے آڈٹ کلیئر کروانے کیلئے گوجرخان جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل میں موجود تھے جن کو ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہیں