پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ عباسی نے جولائی میں نکاح کے اعلان کے بعد بلآخر اپنے مسٹری مین کو منظر عام پر لے آئیں۔
خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی کے آغاز میں ایفل ٹاور کے سامنے دو ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں جولائی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل (اندازے کے مطابق اپریل میں) نکاح کر چکی ہیں تاہم اس دوران انہوں نے محتاط انداز سے اپنے شوہر کی شناخت خفیہ رکھی۔
مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیے بغیر ان سے متعلق اتنا ہی بتایا تھا کہ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹا اسٹوری میں انہیں اپنی محبت اور زندگی قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی اور اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا، جس نے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی۔
انہوں نے اپنے شوہر کو ٹیگ تو کیا لیکن شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر میں ان کا چہرہ چھپا دیا۔
اداکارہ نے چند ہفتوں قبل ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لاہور جاتے ہوئے چند یاد گار مناظر کو قید کیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو میں بھی انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا تھا۔
اگر ہم ٹیگ شدہ اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ اداکارہ کے شوہر عدیل حیدر فوٹوگرافر ہیں اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اور تھریڈز اکاؤنٹ پرائیویٹ کر رکھا ہے۔
عدیل حیدر کے مذکورہ پرائیویٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی کے ساتھ ساتھ ان کی بہن انوشے عباسی اور دوست اداکارہ مدیحہ افتخار نے بھی فالو کر رکھا ہے۔
عدیل حیدر کے انسٹاگرام پر فی الحال 917 جبکہ تھریڈز پر 22 فالوورز ہیں۔