سعودی محکمۂ شہری دفاع نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمۂ شہری دفاع نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سعودی محکمۂ شہری دفاع نے مدینہ منورہ ریجن میں آج شدید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی محکمۂ تعلیم نے بھی غیر یقینی موسمی صورتِ حال کے سبب یکم ستمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 37.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے اطراف 27.6 ملی میٹر، مکہ مکرمہ میں 17.4 ملی میٹر، بلخزمر گورنریٹ الباحہ میں 28.6 اور النماص گورنریٹ عسیر میں 16.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔