پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بارشوں سے اب تک 47 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں سے اب تک 47 لوگ جاں بحق ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اپنے حلقے سیہون، دادو میں براحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی اور کے ایم سی نے نالوں کی صفائی نہیں کی، ایک بارش ہی شہر کی سڑکیں بہا کر لے جاتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ حیدر آباد اور بدین کے کئی علاقوں سے پانی نہیں نکالا گیا، دادو میں کشتیاں چل رہی ہیں، 160 سے زائد گاؤں زیرآب ہیں۔