لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 7ستمبر مینار پاکستان گولڈن جوبلی کی دعوتی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہزاروں کار کنان نے میں شرکت کی۔ ریلی دفتر ختم نبوت سے چلی۔ ریلی کی قیادت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر نے کی۔ ریلی شہر کے مختلف چوکوں سے گزرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچی تو جلسہ کا روپ دھار گئی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر پاکستان کی روشن تاریخ ہے اس تاریخ کو 21 روزہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے تمام اراکین و ممبران نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اور آئین پاکستان میں اس کو شامل کیا گیا اور یہ قانون امت مسلمہ کی ایک صدی پر محیط جہدوجہد اور لاکھوں عاشقان رسول کی شہادتوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، ہم ان تمام شہداء کو خراج عقیدت خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کی روحوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اس قانون کو بنوانے کے لئے جانیں دیں، ہم ان شاء ا للہ اس قانون کو بچانے کے لیے جانیں دیں گے۔ ریلی سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا نصیر احمد احرار، مولانا غضنفر عزیز، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، پیر رضوان نفیس، مولانا خالد محمود، قاری محمد حنیف کمبوہ، افضل خان، مولانا عبدالرحمن، قاضی عبدالودود، مولانا محمد یعقوب فیض، جمال عبدالناصر و دیگر کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔