سینیٹ کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کا بل ایجنڈے میں شامل ہے۔
سینیٹر عبدالقادر سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا ترمیمی بل پیش کریں گے۔
بل کے متن کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 21 کی جائے، زیر التوا کیسز کے باعث سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 21 کرنا ضروری ہے۔
سینیٹر افنان اللّٰہ سول سرونٹس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کریں گے۔
بل کے متن کے مطابق دوہری شہریت یا کسی اور ملک کی شہریت رکھنے والے کا بطور سول سرونٹ تقرر نہیں ہو سکتا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹ ریاست سے وفاداری کا حلف لیتے ہیں، دوہری شہریت رکھنے والے سول سرونٹس دوسرے ملک سے وفاداری رکھتے ہیں۔