گزشتہ سال سندھ بھر میں پیش آنے والے صنفی تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
وزیر برائے خواتین شاہینہ شیر علی نے بتایا ہے کہ صنفی تشدد کے سندھ بھر میں گزشتہ سال 100 واقعات رپوٹ ہوئے۔
شاہینہ شیر علی نے صنفی تشدد کے یہ اعداد و شمار سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتائے۔
اُنہوں نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 22 ڈے کیئر سینٹر بنے ہوئے ہیں جس میں سے ایک ڈے کیئر سینٹر کراچی میں موجود ہے۔