وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے میں وسائل کی کمی کی وجہ سے تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ صوبوں کو بجلی کے بلوں میں کمی کرنے کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا اس پوزیشن میں نہیں کہ بجلی کے بلوں پر سبسڈی دے سکے۔