سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ امن و امان کو قابو کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں پانچ ڈاکو کشمور پولیس نے مارے، 27 گرفتار کیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہنی ٹریپ بڑا مسئلہ ہے جبکہ سستے سودے پر بھی لوگ وہاں جاتے ہیں۔ اخبارات میں اشتہار دیے کہ ہنی ٹریپ سے بچیں۔ لوگ سوچیں کہ 20 لاکھ والی چیز 5 لاکھ میں کیسے مل سکتی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ رشتوں کے چکر میں بھی کچے کے علاقے میں چلے جاتے ہیں۔