ملک میں خلیج بنگال سے ہوائیں آج داخل ہوں گی، 4 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہوں گی۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج اور کل موسلادھار بارشیں متوقع ہیںِ، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے