اسرائیلی عدالت نے غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر جاری ملگ گیر ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی پراسیکیوٹر نے ہڑتال کے خلاف لیبر کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ہڑتال روکنے کا ملک گیر حکم جاری کیا ہے، ہڑتال کو آج ہی فوری طور پر روکا جائے۔
اسرائیلی عدالت نے فیصلے میں ہڑتال کے سیاسی نوعیت کے محرک کا حوالہ دیا، جس کے بعد لیبر یونین نے ملازمین کو کام پر واپس جانے کا کہہ دیا۔
چیئرمین لیبر یونین کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ملازمین کو کام دوبارہ شروع کرنے کا کہہ دیا ہے، ہڑتال کا مقصد اجاگر کرنا ایک اہم اقدام تھا اور ہم اس مقصد پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں لیبر یونین کی کال پر آج ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی، ہڑتال یرغمالی رہائی معاہدہ کرنے کیلئے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کےلیے کی گئی تھی۔