حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی نہیں چاہتے۔ جب بھی معاہدہ کے قریب آتے ہیں تو مسلسل نئے مطالبات جاری کر دیے جاتے ہیں۔
ایک بیان میں حسام بدران نے کہا کہ تمام فریقین کو یہ بات واضح ہے کہ نیتن یاہو کی قابض حکومت مذاکرات نہیں چاہتی۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے اور ثالثوں کے درمیان جب بھی کسی تجویز پر اتفاق ہوتا ہے تو نیتن یاہو نئی شرط لگا دیتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔