لاہور کی مقامی عدالت نے ڈاکٹرعبد القدیر خان (اے کیو خان) ٹرسٹ اسپتال میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان کو ڈسچارج کردیا ۔
عدالت نےقرار دیا کہ ملزم شوکت بابر ورک کے پلاٹوں اور ایف بی آر سمیت بینک کی تمام دستاویزات پیش کی گئیں، دلائل سننے کے بعد ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال کے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم شوکت بابر ورک کے پلاٹوں اور ایف بی آر سمیت بینک کی تمام دستاویزات پیش کی گئیں۔
عدالت دلائل سننے کے بعد ملزم شوکت بابر ورک اور محمد سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزم شوکت بابر پر منی لانڈرنگ کی رقم سے اپنی اہلیہ کے لیے پلاٹ خریدنے کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا۔