دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کے 6 کھلاڑی 81 رنز پر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی اسکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ بابراعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ نائب کپتان سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلا دیشی بولر حسن محمود نے دو جبکہ تسکین احمد اور ناہید رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔