سندھ کے وزیرِ جامعات محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ہماری انرولمنٹ 50 ہزار طلبہ کی ہے، یونیورسٹیز اپنی انکم سے اخراجات پورے نہیں کر پا رہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن ہیر سوہو نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو وفاقی گرانٹ ملتی تھی وہ بند ہونے سے یونیورسٹیز کو کیا نقصان ہو گا، وفاقی حکومت نے گزشتہ بجٹ میں یونیورسٹیز کی فنڈنگ بند کرنے کا کہا۔
صوبائی وزیرِ جامعات محمد علی ملکانی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی مداخلت پر بجٹ میں پیسے رکھے گئے، وفاقی حکومت سے مدد کی ضرورت ہے، ہر سال اخراجات بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم الیکٹرسٹی کے بجائے سولر پر جا رہے ہیں، سولرائیزیشن کا منصوبہ ٹینڈرنگ کے عمل میں ہے۔