سندھ ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف پیمرا کی جانب سے دائر کی گئی اپیل نمٹا دی۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف پیمرا کی دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی۔
دو رکنی بینچ نے معاملہ دوبارہ سنگل بینچ کو بھجواتے ہوئے پیمرا کی اپیل نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے کے معاملے کا 6 ہفتے میں حتمی فیصلہ کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ سنگل رکنی بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف پیمرا نے دو ر کنی بینچ کے سامنے اپیل دائر کی تھی۔